پی یو جے کے الیکشن میں شہزاد بٹ صدر اور اشرف مجید سیکرٹری منتخب

پی یو جے کے الیکشن میں شہزاد بٹ صدر اور اشرف مجید سیکرٹری منتخب

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں فرینڈز پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا اور اے آر وائی کے شہزاد حسین بٹ صدراور 92نیوز کے اشرف مجید سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔پی یو جے آفس مال روڈ پر ہونے والے انتخابات میں 1512اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔پولنگ کا سلسلہ صبح 9بجے سے شام 6بجے تک بلا تعطل جاری رہا الیکشن کمیٹی میں میاں حبیب اللہ چیئرمین سمیت طارق ممتاز ، عثمان بن احمد اور احتشام شامل تھے ۔الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں ، اینکر پرسن اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ٹریڈ یونینسٹوں نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا ۔پی یو جے کے دیگر نو منتخب عہدیداروں میں نائب صدور عرفان احسان، عامر سہیل، میاں شاہد ندیم، نور حسن رانا فنانس سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹریزعدنان لودھی، طاہر چوہدری، ظہیر سمراشامل ہیں جبکہ ممبران مجلس عاملہ فاروق جوہری ، محمد عثمان ، عروبہ عروج، مریم لودھی، فاطمہ مختار، ندیم حیدر، خرم عباس، عمران جلیل، عاصم بٹ، آصف جٹ، جہانگیر حیات اور عثمان قصوری منتخب ہوئے ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم ،سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی ،اپینک کے چیئرمین اکرام بخاری ، سینئر وائس چیئرمین نعیم مصطفی، لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سیکرٹری جنرل عبدالمجید ساجدسمیت دیگر رہنماؤں نے پی یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبا د دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کارکن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1