عوامی خدمت کا سفررکاوٹوں کے باوجودآگے بڑھائیں گے

عوامی خدمت کا سفررکاوٹوں کے باوجودآگے بڑھائیں گے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے فیصلہ پارٹی قیادت کریگی وقت سے پہلے بہت سی افواہیں چلتی ہیں الیکشن کے بعد تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی، قیام امن، توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں ، عوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...