پاک سرزمین پارٹی مادروطن کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے،الطافشاہد

پاک سرزمین پارٹی مادروطن کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے،الطافشاہد

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا وجود مادروطن کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں نے پی ایس پی کی قیادت اوراصولی سیاست پراپنے اعتماد کی مہر ثبت کردی ہے ۔اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کے حق کی فراہمی کیلئے پی ایس پی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے اپنے مخصوص دبنگ اندازمیں وطن عزیز کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کوللکارا ۔پی ایس پی کے مثبت طرزسیاست نے ملک دشمن عناصرکوبے نقاب اورکمزور کردیا۔منافقت کی سیاست کاباب بندہورہا ہے ،پی ایس پی کے معرض وجودمیں آنے سے کراچی کی سیاست میں سرگرم شخصیات کوروشن اورنیاراستہ مل گیا۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...