حجامہ طریقہ علاج دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے،حکماء

حجامہ طریقہ علاج دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے،حکماء

لاہور(جنرل رپورٹر) حجامہ ٹریٹمنٹ اپنی افادیت کے پیش نظر دنیا بھر میں بڑی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ حجامہ سنت طریقہ علاج ہے اسکے تحت 72 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہاہے جن میں گردے اور مثانہ کے امراض، گردے کی پتھری، کولیسٹرول اور دل کے امراض، یورک ایسڈ کی زیادتی، مہروں کے امراض، موٹاپہ، سوکھاپن، الرجی و خون کے امراض، جوڑوں کے امراض، نفسیانی و زہنی امراض، بچوں کے امراض، جلدی امراض، کمر درد، عرق النساء، درد شقیقہ، بانجھ پن، فالج، لقوہ، بلڈ پریشر، جگر کے امراض، سر درد اور سحرقابل ذکر ہیں۔ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد(حجامہ سپیشلسٹ) حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اسماعیل اختر قصوری ،حکیم شہزادہ سبطین الحسن ، محمد اکرم (حجامہ تھراپسٹ)طبیبہ روبینہ ، طبیبہ مسز اکرم اور طبیبہ مسز افتخارنے مرکز الحجامہ مطب عبداللہ ٹاؤن شپ لاہورکے تعاون سے فری حجامہ کیمپ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حجامہ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...