حکومت نے ترقیاتی منصوبے ریکارڈمدت میں مکمل کئے،زمرد یاسمین

حکومت نے ترقیاتی منصوبے ریکارڈمدت میں مکمل کئے،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اپنی مثال آپ ہے اورہم نے ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال میں پنجاب سرفہرست ہے اور منصوبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں

۔انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔ ملک میں ایک عرصے سے چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیاہے اور جتنی محنت کیساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے ،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ تاریخ میں موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے اور ہمارے تمام اقدامات عوام کی ترقی و خوشحالی کے مظہر ہیں۔ دھرنا پارٹی نے صرف اور صرف جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست کی ہے اور عوام کے مسائل کے حل اوراپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی کو وطیرہ بنائے رکھا۔

زمرد یاسمین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...