رنگ روڈ کی صفائی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدہ

رنگ روڈ کی صفائی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدہ

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور FWOکے مابین رنگ روڈ سدرن لوپ کے نئے سیکشن کے صفائی ستھرائی پر معاہدہ طے پاگیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پہلے بھی رنگ روڈ کی صفائی ستھرائی پر معمور ہے۔ تقریب کا انعقا د ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر شاہین کمپلیکس میں کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید اور ایف ڈبلیو اوکی جانب سے کرنل عاطف نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب میں جی ایم آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی آصف اقبال، جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن فرخ بٹ، جی ایم پروکیورمنٹ وقار ادین بٹ، سی ایف او منصور خلیل،سینئر مینجر کمیونیکشن علیٰ مظہر،سینئر مینجر آپریشن زاہد مشتاق اور مرتضیٰ چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ معاہدے کی روح سے ایل ڈبلیو ایم سی رنگ روڈ کے اس نئے حصے پر 3شفٹوں میں صفائی ستھرائی کے امور سرانجام دے گی، تیسری شفٹ میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے میکنیکل سویپنگ اور واشنگ بھی کی جائے گی۔ رنگ روڈ کے اس 22.5کلومیڑطویل حصے پر 3شفٹوں میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر سالانہ 7کڑوڑ 20لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ تقریب کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ متعدد صفائی آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا جائے گا جسکا مقصد سفر کرنے والے تمام شہریوں کو صفائی کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

رنگ روڈ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...