افسران کو راضی کریں تو تعمیرات کی اجازت مل جاتی ہے،ٹھیکیدار
لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل باڑہ مارکیٹ کے عقب میں بنائے جانے والے پلازہ کے ٹھیکیدار بابر نے کہا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں کوئی بھی تعمیراتی کام ہونے پر سختی سے پابندی عائد ہے تاہم متعلقہ اداروں کے افسران کو راضی کرنے کے بعد "جو چاہے ویسا بناؤ "کی مکمل آزادی مل جاتی ہے ۔نمائندہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے ٹھیکیدار بابرنے کہا کہ باڑہ مارکیٹ کے عقب میں ایک پلازہ کی تعمیر جاری ہے جس کی تین منزلہ تعمیر جبکہ باقی کام تیزی سے جاری ہے ۔سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا والڈ سٹی ، راوی ٹاؤ ن ، کارپوریشن اور مقامی پولیس کے ساتھ مک مکاہو گیا اس لئے پلازہ تعمیرہورہا ہے ۔
ٹھیکیدار