تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں،جامعہ اشرفیہ میں علماء کنونشن

تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں،جامعہ اشرفیہ میں علماء کنونشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری سلسلے میں بننے والی پچاس کمیٹیوں پرمشتمل علماء کنونشن جامعہ اشرفیہ لاہور میں جامعہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی صدارت میں ہوا۔کنونشن کے مہمان خصوصی شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا تھے جبکہ کنونشن میں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا محمدیوسف خان ،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،و فاق المدارس کے مفتی عزیزالرحمن ، جے یو آئی مولاناحافظ محمداشرف گجر، مولانا محمداکرم کشمیری ،مولانا عبدالنعیم ، مولانا محمدا نیس مظاہری ،مولاناسید ضیاء لحسن شاہ ، مولانا عبدالشکور یوسف ، یاسین فاروقی ، مولانا سرفرازاعوان، مولانامجیب الرحمن انقلابی ، مولانا خالد عابد ، مولانا امتیاز کشمیری، مولاناقاری محمد رمضا ن ، قاری محمدابوبکر ،مولانا محمداشرف نقشبندی ، قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق ،مولانا خالد محمود،مولانا امجدسعید،مولانا قاری محمدرفیق زاہد،قاری طارق شاہ،قاری محمد زکریا ، مولانا شمس الحق،مولانا عبدالرؤف ،مولانا عزیزالرحمن ،مولانا محمد یعقوب فیض ، مولانا اسامہ سالم ، مولانا محمودمیاں ، علامہ عبدالنعیم نعمانی،مولانا سعادت،مولانا ذاکر عزیز ، قاری شفیق الرحمن ، مولانا زاہد کاشف،قاری عابدحنیف ، پیر زبیر جمیل ،مولانا عبید الرحمن معاویہ ،مولانا سعید وقار، سمیت سینکڑوں علماء نے شرکت کی۔کنونش میں ختم نبوت کانفرنس کی تمام کمیٹی کے سربراہان نے کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے ،عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشرکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے ۔شاہین ختم نبوت مولانااللہ وسایا نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم ناقابل برداشت ہے۔مولانا پروفیسر یوسف خان نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر کے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں۔ عاشقان رسول مداخلت فی الدین کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ مولنا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔مولانا عبدالنعیم نے کہاکہ دین بیزار عناصر قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشیں بند کریں حکومت قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کا بیرونی مطالبہ مسترد کرنے کا اعلان کرے

مزید : میٹروپولیٹن 1