دھرنے اور دھونس سے کوئی شخص وزیر اعظم نہیں بن سکتا،نبیلہ یاسمین
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما نبیلہ یا سمین نے کہا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے یقیناًعوام کی امیدیں بھی پوری ہوں گی۔حکومت آنیوالے دنوں میں پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے مزید کئی میگاپراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،ان سے مقامی اوربیرونی سرمایہ کار بھی مستفیدہو ں گے۔ پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کررہا ہے مگربدقسمتی سے اس مرحلے میں بھی کچھ اناڑی اورغیرسنجیدہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ عوام نے جس کھلاڑی کو کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے نوٹ دیے تھے انہیں وہ ووٹ کیلئے قابل اعتماد نہیں لگتا۔دھرنے اوردھونس سے کوئی شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا۔
،عمران خان شیطانی نہیں پارلیمانی سیاست کریں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نیک نیتی اوردرست منصوبہ بندی کے سبب ماضی کی حکومت سے ورثہ میں ملے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔کراچی میں امن وامان کی بہتری کے نتیجہ میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی قومی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔