یونین کونسل256میں نادرا وین کی آمد،شناختی کارڈ بنائے گئے

یونین کونسل256میں نادرا وین کی آمد،شناختی کارڈ بنائے گئے

لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نین کو نسل 256 میں چیئر مین یو نین کونسل میا ں محمد اویس کی جانب سے اہل علا قہ کے لئے دو روز کے لئے نا درا وین کا اہتما م کیا گیا ۔جس سے اہل علا قہ کی کثیر تعداد نے شنا ختی کارڈز بنوائے اور اس سہولت کو دروازے پر فراہم کئے جانے پر چیئر مین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے چیئر مین یو نین کو نسل میا ں محمد اویس کا کہنا تھا کہ وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ بلد یا تی نظا م کے فوائد عوام تک پہنچناشروع ہو گئے ہیں ۔نا دارا وین کا حلقہ میں اہتما م کا کروا نے کا اصل مقصد یہ ہی تھا کہ خواتین اور بزرگ حضرا ت جن کے لئے دفتر جا نا مشکل ہے وہ آسا نی سے شنا ختی کا رڈ بنوا سکیں ۔

انہو ں نے کہا کہ کہ ن لیگ اصل معنو ں میں حقیقی عوا می جما عت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسا ئل کو مد نظر رکھا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میرے حلقہ میں بنیا دی عوامی مسا ئل کو حل کر نے کا سلسلہ جا ری ہے علا قہ میں سیو ریج اور سڑکو ں کا جال بھی بچھا دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کی ہر دلعز یز سیا سی جما عت ہے اور ہمارے وزیر اعظم میا ں محمد نو از شریف آج بھی عوامی وزیر اعظم ہیں ۔

نادراوین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...