تحریک لبیک یاسول اللہ ؐ کے قائدین آج دوبارہ گرفتاریوں کیلئے پیش ہوں گے
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺنے2 اکتوبر کو تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی قیادت میں جو تحریک شروع کی تھی لانگ مارچ،دھرنوں ،گرفتاریوں سے گزرتی ہوئی رواں دواں ہے۔اور آج 13فروری کو جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے میں سنٹرل جیل لاہور کے باہر ہزاروں عاشقانِ رسولﷺ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی قیادت میں اپنے آپ کو گرفتاریوں کیلئے پیش کریں گے۔حالات حاضرہ میں یہ منفرد اجتماع ہوگا۔لوگ کسی کی رہائی کیلئے جیلوں کے باہر مظاہرہ کرتے ہیں مگر یہ لوگ تحفظ ختم نبوت ﷺاور تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے احتجاجا اپنے آپ کو جیلوں کی نذر کرنے کیلئے اجتماع کر یں گے۔جیل بھرو اجتماع میں حضرت میاں ولید احمد شرقپوری،حضرت پیر سید نوید الحسن مشہدی،مفتی محمد عابد جلالی۔ علامہ محمد عبد الرشید اویسی،پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی،پیر محمد اقبال ہمدمی۔پیر سید محمد ضیا ء الاسلام شاہ گیلانی،صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی،مفتی محمد شاہد رفیق مدنی،صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی،علامہ محمد فرمان علی جلالی خصوصی طور پر موجود ہونگے۔جیل بھرو اجتماع کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہامطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا
جیل بھر تحریک