ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیتی اجلاس

ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیتی اجلاس

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی یشن کا اجلاس ،معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر10منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔چیئرمین واحد کاشمیری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے آمروں اور جابر سلطان کے سامنے ڈٹ جانے کا جودرس دیا ہے ہمارے لئے وہ قرض کی حیثیت کی رکھتا ہے۔ واحد کاشمیری نے مزیدکہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاکمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ‘وہ ایک نڈر اور دلیر خاتون تھیں جنہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1