انتخابات سے قبل بڑے منصوبے ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں،مہرین

انتخابات سے قبل بڑے منصوبے ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں،مہرین

لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں صرف نمائشی اقدامات کئے جارہے ہیں ، انتخاب سے قبل بڑے بڑے منصوبوں کااعلان کرنے کا مقصد عوام سے ووٹ حاصل کرنا ہے ، ساڑھے چا ر سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہ کرنے والے چند ماہ میں کیا کریں گے ،انہوں نے کہاکہ عوام (ن) لیگ کی اصلیت اچھی طرح جان چکے ہیں۔

،قوم ان سے نجات چاہتی ہے ، حکمرانوں کی لوٹ مار کی دھوم پوری دنیا میں ہے، کرپشن کیلئے ملک کی نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو منطقی انجام سے کوئی نہیں بچاسکتا، صحت اور تعلیم سمیت اہم ترین شعبوں میں نمائشی اقدامات کئے گئے ہیں کسی ایک محکمہ سے بھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا ۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1