پاکستان میں ثبوت نہ دینے والے لندن میں بھی کچھ ثابت نہیں کر سکیں گے،شنیلا

پاکستان میں ثبوت نہ دینے والے لندن میں بھی کچھ ثابت نہیں کر سکیں گے،شنیلا

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شینلاروت نے کہا کہ درد دل رکھنے والے ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ جمہوریت کے نام پر عوام کے مستقبل اور جذبات سے کھیلنے والوں کو جیلوں میں ڈال کر لوٹی گئی دولت کی ایک ایک پائی واپس لائی جائے۔انہوں نے کہا احتساب کو سازش اور پری پول دھاندلی قرار دینے والے وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے سیاسی آقاؤں کی دفاع کرپشن مہم میں توانائی صرف کرنے کی بجائے اپنے اقامے کا جواب دینے کی فکر کریں۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیاض بھٹی نے کہا کہ نا اہل لیگ نے جعلی ترقی کی اشتہار بازی پر قوم کے اربوں روپے لٹا دیے ،مفرور اشتہاری ایس ایچ او کی گرفتاری اور شہبازشریف کے حکم پر پولیس مقابلے کرنے کے اعتراف نے نا اہل لیگ کو اشتہار اور اشتہاریوں تک محدود کر دیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار کے سینیٹ کے کاغذات مسترد ہو نا حق کی فتح ہے ، کرپٹ افراد کے لیے ملکی سیاست میں کو ئی جگہ نہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ کرپشن کے ستون زمین بوس کرنے کا وقت آگیا ہے،شریفوں کو پاکستان کیساتھ لندن میں بھی لوٹی گئی دولت کا حساب دینا پڑ گیا۔

شنیلا روت

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...