بادامی باغ پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزم گرفتار

بادامی باغ پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزم گرفتار

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) بادامی باغ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جوا کھیلنے ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 6 ملزمان کوگرفتارکر کے مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسرار، نیاز، رفیق اور اشفاق کو پتنگ بازی کرتے موقع سے گرفتار کر کے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت جبکہ ملزم فردوس کو جوا کھیلتے اورملزم اعتبار خان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...