دہشتگردی کی دفعہ کے باوجود 196طالب علموں کو رہا کرنے پر جیل انتظامیہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی

دہشتگردی کی دفعہ کے باوجود 196طالب علموں کو رہا کرنے پر جیل انتظامیہ نے عدالت ...

لاہور(نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی کے 196طالب علموں کو دہشت گردی کی دفعہ کے باوجود رہا کرنے پر جیل انتظامیہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ پیش کردی ، فاضل جج کے زینب قتل کیس کی سماعت میں مصروف ہونے کی وجہ سے مذکورہ کیس کی مزیدسماعت 19فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدالتی حکم کے بغیر دہشت گردی کی دفعات کے باوجود پنجاب یونیورسٹی کے طالب علموں کو جیل سے رہا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کیا تھا۔ عدالت میں جیل انتظامیہ نے اپنا جواب داخل کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن سعدیہ سلطانہ کی جانب سے ضمانتیں منظور ہونے کی روبکار بھجوائی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ طالب علموں کے کیس سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی ہے ،اسی بنیاد پر ان کی ضمانت ہوئی۔ عدالت میں جیل انتظامیہ کا جواب آنے پر مقدمے کے دو تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...