آصف ہاشمی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

آصف ہاشمی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پیش ہوگئے، عدالت نے ان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے 24فروری تک مچلکے عدالت میں داخل کرانے کا حکم دے دیاہے۔احتساب عدالت میں نیب نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی سمیت 11افسران کے خلاف تین مختلف ریفرنس پیش کررکھے ہیں جن میں عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کررکھے تھے ۔گزشتہ روزآصف ہاشمی پیش ہوئے اور انہوں نے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ،عدالت نے آصف ہاشمی کی تینوں ریفرنسوں میں حاضری لیتے ہوئے انہیں 24فروری تک مچلکے عدالت میں داخل کرانے کا حکم دیاہے۔علاوہ ازیں سپیشل جج ایف آئی اے کی عدالت میں آصف ہاشمی نے پیش ہو کر 6 مقدمات میں اپنی ضمانت کرالی ہے۔عدالت نے آصف ہاشمی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے عدالت میں داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی