گجر پورہ پولیس کاقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،17جواری گرفتار

گجر پورہ پولیس کاقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،17جواری گرفتار

لاہو ر(خبر نگار)گجر پورہ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 17جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گجرپورہ کے علاقہ میں پولیس نے مخبرکی اطلاع پرجوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکر17جواریوں صغیر،عمر،امجد،حسن،عاصم،آصف،تنویر،عامر شہزاد،خرم،امانت علی ، نواز ، عابد ، زین ، کاشف،عرفان،ساجداور برھان شامل ہیں کو گرفتار کرکے ان ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز، ایل سی ڈی اورڈائری نمبرز برآمدکرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...