پولیس اہلکار نے گمشدہ رقم مالک کے حوالے کر دی

پولیس اہلکار نے گمشدہ رقم مالک کے حوالے کر دی

لاہور( کرائم رپورٹر)ریلوے پولیس کے اہلکارنے ٹرین میں سفر کرنے والے شخص کی گمشدہ رقم ایک لاکھ روپے تلاش کر کے اسکے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مسافر علی اصغر فیملی کے ہمراہ بذریعہ ٹرین ہزارہ ایکسپریس سے کراچی جا رہا تھا۔دورانِ سفر مسافر علی ا صغر رات کے وقت رفاء حاجت کی غرض سے ٹرین کی لیٹرین میں گیا تو اس کی جیب سے ایک لاکھ روپے کا بنڈل ٹرین کی لیٹرین سے نیچے ٹریک پر گر گیا۔مسافر نے فوری طور پر ٹرین کو رکوایا اور گشت ڈیوٹی پر مامور پاکستان ریلوے پولیس کے کانسٹیبل محمد سرفراز کو اطلاع دی ۔ کانسٹیبل محمد سرفرازنے رات کے اندھیرے میں ٹرین سے اْتر کر ٹریک پر رقم کی تلاش شروع کی اور رقم تلاش کر لینے کے بعد مذکورہ مسافر کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...