نیب نے دھوکہ دہی کے کیس میں اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا

نیب نے دھوکہ دہی کے کیس میں اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے دھوکہ دہی کے الزام میں مفرور ملزم یاسر شریف کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ دیگر شریک ملزمان رانا محسن بھٹی، محمد شریف اور ملزم یوسف منج سے ملی بھگت کرتے ہوئے عوام سے 6کروڑ 70لاکھ مالیت کا خام لوہا مارکیٹ سے زیادہ نرخوں پر خرید ا جبکہ بعد ازاں عوام کو منافع دیا گیا نہ ہی انکی رقوم واپس کی گئیں۔ متاثرین کیجانب سے نیب لاہور میں ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ہتھیانے اور عوام کو انکی کروڑوں روپے مالیت کی جمع پونجی سے محروم کرنے کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا جبکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تین ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ دریں اثناء ملزم یاسر شریف انکوائری و انویسٹی گیشنزکے مراحل میں تفتیش کیلئے نیب افسران کے روبرو پیش نہ ہوا اور مفرور ٹھہرا۔ نیب لاہور کیجانب سے ملزمان کے خلاف2015میں احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس داخل کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے ملزم یاسر شریف کوپیش نہ ہونے پر مفرور قرار دے دیا تھا ۔ملزم کا جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج صبح احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -