گلبرگ ، بارش میں موٹر سائیکل سلپ ہوکرسڑک پار کرتی لڑکیو ں سے ٹکر ا گئی

گلبرگ ، بارش میں موٹر سائیکل سلپ ہوکرسڑک پار کرتی لڑکیو ں سے ٹکر ا گئی

لاہو ر(خبر نگار)گلبرگ کے علاقہ میں بارش کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہوکرسڑک پار کرتی ہوئی 2لڑکیو ں سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں لڑکیاں اور موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بارش کے دوران تیز رفتار ی کے باعث سلپ ہو کر سڑک عبور کر تی ہوئی 2لڑکیوں زاہدہ اور منزہ سے ٹکر اگئی جس سے دونوں لڑکیاں اور موٹرسائیکل سوار اشرف شدید زخمی ہو گئے ۔انہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی