نشتر کالونی: موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوؤں کی مسلسل 2گھنٹے لوٹ مار

نشتر کالونی: موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوؤں کی مسلسل 2گھنٹے لوٹ مار

لاہور(خبرنگار) تھانہ نشتر کالونی سے صرف آدھ کلو میٹر کے فاصلے پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ نشتر کالونی سے صرف آدھ کلو میٹر کے فاصلے پر فیروز پور روڈ پر واقع نشتر کالونی میٹرو بس اسٹیشن کے قریب گزشتہ علی الصبح دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ بندی کررکھی تھی اور مسلسل دو گھنٹے تک شہریوں سے لوٹ مار کرتے رہے۔ اس دوران ڈاکوؤں نے فاروق اور عثمان وغیرہ چار شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے ایک کار سوار میاں بیوی کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ لٹنے والے شہری پولیس کو کالیں کرتے رہے لیکن دو گھنٹے تک پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو لوٹا ہے اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...