18تحصیلوں میں منطورشدہ بجٹ کے مطابق ریسکیو 1122کا قیام

18تحصیلوں میں منطورشدہ بجٹ کے مطابق ریسکیو 1122کا قیام

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) ترجمان ریسکیو پنجاب نے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام 18تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کا قیام پہلے سے منطورشدہ بجٹ کے مطابق کر دیا گیا ہے۔ حکو مت پنجاب کی طرف سے فنڈز کی بروقت فراہمی سے 18تحصیلوں کا یہ منصوبہ نہ صرف پایہ تکمیل کو پہنچ چکا بلکہ تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ اس سکیم کے سلسلے میں محکمہP&Dنے متعلقہ پراسس پر عملدرآمد اورمانیٹرنگ اینڈایویلوایشن سیل کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ ایک ماہ میں جاری کرے تاکہ منصو بے کو ترقیاتی بجٹ سے نکال کر سالانہ ریگولر بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔واضح رہے کہ محکمہ P&Dکا یہ روز مرہ کا معمول ہے، 18تحصیلوں میں جاری ایمرجنسی سروسز پروجیکٹ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قائم کردہ کمیٹی سے کوئی تعلق نہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چند شر پسند افراد کے منفی پروپیگنڈہ سے عوامی خدمت سے سرشارزندگیاں بچانے والی اس سرو س کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے۔

مزید : علاقائی