سیف سٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ مزید بہتربنا نے کا فیصلہ

سیف سٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ مزید بہتربنا نے کا فیصلہ

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)سیف سٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ مزید بہتربنا نے کا فیصلہ، علاقوں کی مانیٹرنگ کیلئے نگران مقرر کردئے۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل پہلے ہی جاری تھا لیکن اب مزید بہتری لانے اور جرائم پر قابوپانے کیلئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس کمیونیکیشن آفیسرز رابطے میں ہوں گے جبکہ ہر تھانے کے ساتھ اہلکاروں کو مخصوص کر دیا گیا ہے۔مخصوص اہلکار ایک ہی تھانے کو مانیٹر کرے گا اور کسی بھی واردات کے متعلق آگاہ کرے گا۔پولیس کوملزمان کی نقل وحرکت سے مکمل آگاہ رکھاجائے گا اور نئے منصوبے سے جرائم پرقابو پانے میں مددملے گی۔ایس پی رحیم شیرازی نے کہا کہ تھانے کی سطح پرعلاقوں کو تقسیم کیاگیاہے ، تھانوں کے ایس ایچ او،انچارج انویسٹی گیشنزکوطریقہ کارسے آگاہ کردیاگیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...