68ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری

68ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن( ر) محمد امین وینس کی ہدایت پرلاہور پولیس میں میرٹ پالیسی کے مطابق بروقت پروموشن کے سلسلے میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایاز سلیم کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر68ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔بورڈ میں ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی بھی شامل تھے۔ اجلاس میں ترقی کیلئے مختلف اہلکاروں کے کیس زیر غور آئے جن میں سے بہترین سروس ریکارڈ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والوں کو ترقی دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروموشن بورڈ کے سربراہ رانا ایاز سلیم نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے مجموعی طور پر12پروموشن بورڈز کے اجلاس منعقد کئے جن میں مختلف عہدو ں پر تعینات اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں۔پروموشن بورڈ میں اہلکاروں کی میرٹ پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے۔

مزید : علاقائی