چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج ، نمونیا میں مبتلا 3 انسپکٹروں میں سے ایک جاں بحق

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج ، نمونیا میں مبتلا 3 انسپکٹروں میں سے ایک جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں سہولیات کا فقدان ، نمونیے کی وباء کے باعث ایڈوانس کورس کی ٹریننگ کے لئے آئے تین انسپکٹروں کو نمونیا ہو گیا، ایک انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے ایڈوانس کورس کا آغاز گزشتہ سال کے آخر میں ہوا ایڈوانس کورس میں لاہور پولیس کے 40انسپکٹر بھی شرکت کر رہے تھے۔ دوران ٹریننگ کالج میں سہولیات کا فقدان ہونے کے باعث محمد انور اور سید منتظر مہدی سمیت تین انسپکٹرنمونیا میں مبتلا ہو گئے۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث انسپکٹر محمد انور جان کی بازی ہا رگیا جبکہ دیگر دو انسپکٹر تاحال زیر علاج ہیں۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی