پنجاب ، 24گھنٹوں میں 780ٹریفک حادثات ، 12افراد جاں بحق ، 554شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 780ٹریفک حادثات ، 12افراد جاں بحق ، 554شدید زخمی

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) پنجاب کے780مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں554افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں382افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 390ڈرائیور،17کم عمرڈرائیور ، 454مسافراور104پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت220متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد84حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 48حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل948متاثرین میں733مرد اور215خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں600موٹر سائیکلز،109آٹو رکشے،62موٹر کاریں، 13مسافربسیں،32وین،33ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...