کوٹ لکھپت ، تیز رفتار ٹر ک کی ٹکر سے30سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کوٹ لکھپت ، تیز رفتار ٹر ک کی ٹکر سے30سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہو ر(خبر نگار)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تیز رفتار ٹر ک کی ٹکر کے نتیجے میں30سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے اٹاری دربار کے قریب رہائش پذیر 30سالہ یامین اپنی موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں چونگی امرسدھو سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بے قابو ٹر ک نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یامین شدید زخمی ہو کرموقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...