کوٹ لکھپت :22 سالہ نوجوان کا اقدام خودکشی، مقدمہ درج کر لیاگیا

کوٹ لکھپت :22 سالہ نوجوان کا اقدام خودکشی، مقدمہ درج کر لیاگیا

لاہور(خبرنگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 22 سالہ نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر ٹرین تلے آ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے، بتایا گیا ہے کہ کچا جیل روڈ کا رہائشی 22 سالہ علی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کے والدین راضی نہ تھے۔ گزشتہ روز نوجوان علی نے والدین سے جھگڑ ا کیا پھر دلبرداشتہ ہو کر کراچی ایکسپریس ٹرین کے نیچے آ کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی جس پر راہگیروں نے اسے پکڑ کر بچا لیا۔ پولیس نے نوجوان علی کو حراست میں لے کر اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...