سی آئی اے پولیس نے انعام الحق ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

سی آئی اے پولیس نے انعام الحق ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے سیدندیم عباس کو ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ایس پی سی آئی اے نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی طور پرٹیمیں تشکیل دیں جس نے کارروائی کرتے ہوئے انعام الحق ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان انعام الحق اور شعبان کو گرفتارکیاہے۔گرفتار ملزمان کینٹ ڈویژن کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔اس کے علاوہ سی آئی اے انسداد اغواء برائے تاوان سٹاف نے یاسر ڈکیت گینگ کے 2 ممبران یاسر اورشہزاد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے کی نقدی ، دیگر قیمتی اشیاء اور اسلحہ ناجائز2پسٹل30 بور، متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں متعددسنگین وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی