پنجاب پولیس کے 6اسسٹنٹ ڈائر یکٹروں کے تقر رو تبادلے

پنجاب پولیس کے 6اسسٹنٹ ڈائر یکٹروں کے تقر رو تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس کے 6اسسٹنٹ ڈائر یکٹروں کے تقر رو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک شفیع کو اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سی سی پی اولاہورآفس تعینات کر دیا ہے۔ عمران اعظم رضا کواسسٹنٹ ڈائر یکٹر ڈسپلن اینڈ انسپکشن برانچ گوجرانوالہ، افتخار انور کو اسسٹنٹ ڈائر یکٹر آر پی او آفس شیخوپور، محمودالہٰی کو ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد عرفان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک پولیس ہیڈ کو ارٹرز پنجاب اورجاوید رسول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرایس پی یو لاہور تعینات کیا گیا۔

مزید : علاقائی