پٹرولنگ پولیس نے مقابلے کے بعد 3ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
لاہو ر(کر ائم رپو رٹر) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی پولیس مقابلہ 3 ڈکیت گرفتار قبضہ سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپٹرولنگ پوسٹ 96 گ ب نے دوران ناکہ بندی جڑاں والا کی طرف سے ہنڈا موٹرسائیکل 125 پر تین اشخاص کو آتے دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل پرپیچھے بیٹھے دو اشخاص نے پٹرولنگ ٹیم پر سیدھے فائر کھول دئے اور موٹرسائیکل بھگادی اس پر پٹرولنگ ٹیم نے بھی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔کچھ دور جا کر ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر کماد کی فصل میں گھس گئے۔ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پٹرولنگ پولیس نے پہلے سے ریکارڈ یافتہ 3 ڈاکوؤں فرحان علی ولد خالد محمود، مجیداللہ ولد محمد اشرف اور محمد وقاص ولد غلام رسول کو زخمی حالت میں فصل کماد سے گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے 2 پسٹل، 7 گولیاں، موٹرسائیکل ہنڈا 125 ، نقدی 20700 روپے اور ایک عدد نوکیا موبائل فون برآمد کیا۔