صوبائی دارالحکومت : سپریم کورٹ کے حکم پر ممنوعہ شاہراہوں سے رکاوٹیں ختم

صوبائی دارالحکومت : سپریم کورٹ کے حکم پر ممنوعہ شاہراہوں سے رکاوٹیں ختم

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم کے بعد صوبائی دارالحکومت کی ممنوعہ شاہراہیں عام ہو گئیں جس پر عوام نے چیف جسٹس سے اظہار تشکر کیا ہے ، عدالت کی جانب سے جاری فہرست میں شامل نہ ہونے والے مقامات سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر ، مارکیٹوں اور دیگر سرگرمیوں کیلئے گھروں سے نکلنے والے عوام نے رکاوٹیں ہٹائے جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی تھی جبکہ کئی علاقہ ممنوعہ ہونے کی وجہ سے انہیں طویل راستہ اختیار کرکے منزل مقصود پر پہنچنا پڑتا تھا۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ چیف جسٹس کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے جاری کی گئی فہرست میں شامل نہ ہونے والے مقامات پر بھی رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ فاضل عدالت کی جانب سے اپنے حکم میں سی ایم کیمپ آفس 180ایچ ماڈل ٹاؤن ،وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ ،عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری کی رہائشگاہ، واپڈ ہاؤس ، گورنر ہاؤس ، جامع القادسیہ ، جاتی امراء رائے ونڈ ، آئی جی آفس ، پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ ، انسٹی ٹیوٹ مہاج الحسین نواب ٹاؤن ، حافظ سعید کی جوہر ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ ، داتا دربا ر، جامعتہ المنتظر ، پاسپورٹ آفس ایبٹ روڈ ، پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...