نشترکالونی: گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی
لاہور(خبرنگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 30 سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی ختم کر لی۔ بتایاگیا ہے کہ علی پارک کا رہائشی 30 سالہ آصف اقبال غیر شادی شدہ اور روزگار نہ ملنے پر اکثر پریشان رہتاتھا۔ گزشتہ رات زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے مقامی ہسپتال لیجایاگیا کہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔