صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہو ر(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق شیر ا کو ٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہر وز اور اس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،سمن آ با د میں ڈاکوؤں نے سر فر از اور اس کی فیملی سے3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات،ماڈل ٹاون میں ڈاکوؤں نے کا شف اور اس کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے شہزاد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے خرم اور اس کی فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ٹا ؤ ن شپ میں ڈاکوؤں نے عمرسے 2لاکھ کی نقدی اورموبائل فون،کو ٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے نعیم اور اس کی فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے حسیب اور اس کی فیملی سے1لاکھ75ہزار روپے کی نقدی و طلائی زیورات، لا ر ی اڈہ میں ڈاکوؤں نے ہا رون سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ٹبی سٹی میں ڈاکوؤں نے عارف سے1لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون لو ٹ لئے اور فر ار ہو گئے۔ علاوہ ازیں غالب مارکیٹ، شادمان، گارڈن ٹاون سے کاریں جبکہ رائے ونڈ ، مانگا منڈی، ملت پارک، بادامی باغ، مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی