لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ زراعت میں سپر وائزر کی بھرتیوں کا عمل روک دیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ زراعت میں سپروائزر کی بھرتیوں کا عمل روک دیا ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ عبوری حکم عمران اقبال نامی شہری کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے دیا ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ محکمہ زراعت میں موجود پہلے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے اور نئی بھرتیوں کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ نئی بھرتیوں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں قواعد و ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا جارہا لہذا عدالت نئی بھرتیوں کا اقدام کالعدم قرار دے۔عدالت نے دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے محکمہ زراعت میں یہ بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ،عدالت نے 8مارچ کو سیکرٹری زراعت سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔
محکمہ زراعت