چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے راولپنڈی ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے راولپنڈی ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی اور سینئر ترین جج محمّد انوار الحق سے گزشتہ روزراولپنڈی ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد کی ملاقات عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی اور سینئر ترین جج محمد انوار الحق سے راولپنڈی ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے وفد نے ملاقات کیں۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان بھی موجود تھے۔ بار نمائندوں نے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور جلد و معیاری انصا ف کی فراہمی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -