ِِِ’’خبردار‘‘ میں وکلاء کا تمسخر اڑانے کے خلاف دائردرخواست پر پیمرا، اینکر آفتاب اقبال اورٹی وی چینل کے مالک سے جواب طلب

ِِِ’’خبردار‘‘ میں وکلاء کا تمسخر اڑانے کے خلاف دائردرخواست پر پیمرا، ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام خبردار میں وکلاء کا تمسخر اڑانے کے خلاف دائردرخواست پر پیمرا، اینکر آفتاب اقبال اورٹی وی چینل کے مالک سمیت مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد جمیل خان نے اسد نعیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے رضوان حیات گجر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاکہ یکم فروری کو ایکسپریس ٹی وی چینل پر خبردار پروگرام میں وکلاء کی تضیحک کی گئی، پروگرام میں سول ججوں کے امتحانات میں 21 وکلاء کے پاس ہونے کا تمسخر اڑایا گیا، وکلاء کا تمسخر اڑانا نہ صرف بار ایسوسی ایشن کی توہین ہے بلکہ عدلیہ کی بھی توہین ہے، ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونیوالے پروگرام کے اینکر اور چینل مالک کو طلب کیا جائے، پیمرا کو چینل مالک اور اینکر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے اور پروگرام خبردار کو نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر