موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام کے حوالے سے سپریم کورٹ بار میں مارچ کے پہلے ہفتے سیمینارہو گا

موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام کے حوالے سے سپریم کورٹ بار میں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے پرعمل درآمد کرنے ،جنگلات کے کٹاو کی روک تھام اور نئے درختوں کی آبیاری اور عدالت عالیہ کے گرین بنچ میں زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کے لئے مارچ کے پہلے ہفتے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں عدالت عالیہ لاہور کے گرین بنچ کے ججز، سپریم کورٹ بار کے صدر پیر سیدکلیم احمدخورشید ،ممتازقانون دان ،ماحولیاتی ٹربیونل کے سابق چیئرمین سید ضمیر حسین، سید سلمان جعفری،اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آئی یو سی این،لمز، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، کنئیرڈ کالج اور سرکاری اداروں کے سربراہوں کو مدعو کیا جائے گا، سیمینار میں پیرس معاہدے پر عمل درآمد، جنگلات کے کٹاؤ، جنوبی پنجاب میں سرکاری کمپنی کومحکمہ جنگلات کی ایک لاکھ ایکڑ اراضی کی فراہمی، نئے درختوں کی آبیاری اور تحفظ کے علاوہ موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل زیر غور آئیں گے، سیمینار میں لاہور ہائی کورٹ کے گرین بنچ میں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے بھی تجاویز دی جائیں گی۔

سیمینار

مزید : صفحہ آخر