لاہور ہائیکورٹ نے مولانا طاہر اشرفی کی سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست نمٹا دی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کو سیکیورٹی واپس ملنے پر ان کی سیکیورٹی کی عدم دستیابی کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس عبدالمسیع خان نے مولانا طاہر اشرفی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کرنے پر پنجاب حکومت نے طاہر اشرفی سے سیکیورٹی واپس لی گئی جبکہ داعش سمیت دیگر شدت پسندوں کی جانب سے ان کی جان کو خطر ہے تاہم عدالت پنجاب حکومت کو سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے ،سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے ،اس لئے درخواست غیر موثر ہوگئی ہے،عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں طاہر اشرفی سے واپس لی گئی سکیورٹی کے خلاف درخواست نمٹا دی ہے۔
درخواست نمٹا دی