میاں نواز شریف کی بطور وزیراعظم بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

میاں نواز شریف کی بطور وزیراعظم بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )میاں محمدنواز شریف کی بطور وزیراعظم بحالی کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ متفرق درخواست شہری غلام یاسین بھٹی نے ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں الیکشن کمشن کی جانب سے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی 2017ء کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا ،درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 95 (اے )کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے ،درخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ میاں محمدنواز شریف کو عوام اور ممبران قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیاتاہم الیکشن کمشن کی جانب سے میاں محمدنواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے 28 جولائی 2017ء کے میاں محمدنواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے درخواست میں مقدمے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی استدعا کے ساتھ زیر التوا ء مقدمے کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -