ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا 30 فیصد جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج

ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا 30 فیصد جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین نے پنجاب حکومت کی جانب سے 30 فیصد جوڈیشل الاؤنس نہ دیئے جانے کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔گزشتہ روزملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر جوڈیشل الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کیا اور حکومت خلاف نعرے لگائے ۔ایڈووکیٹ جنرل آفس پنجاب کے ملازمین نے علامتی قلم چھوڑ احتجاج کیا ۔ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ،مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کے لئے 30 فیصد جوڈیشل الاؤنس مختص کیا تاہم چیف سیکرٹری پنجاب نے 2009 ء سے ملازمین کا 30 فیصد جوڈیشل الاؤنس منجمد کر رکھا ہے جو ملازمین کے حق پر ڈاکہ ہے مظاہرین نے کہا کہ ایپکا عہدیداران اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹٰی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو الاؤنس کی منظوری کے لئے سمری بھجوائی مگر چیف سیکرٹری پنجاب نے جوڈیشل الاؤنس بحال نہیں کیا، مظاہرین نے دھمکی دی کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا جوڈیشل الاؤنس بحال نہ ہوا تو ملازمین لاہور کی فین روڈ یا سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر