اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید دو ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید دو ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آبا د ( آئی این پی )الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید دو ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ، جبکہ تاحال 9ارکان اسمبلی کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث معطل ہے،معطل ارکان اسمبلی سینیٹ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید دو ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی،جس میں اوکاڑہ سے رکن پنجاب اسمبلی مسعود شفقت اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب رکن پنجاب اسمبلی سمیرا شامل ہیں ، جبکہ تاحال 9ارکان اسمبلی کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث معطل ہے جن سندھ اسمبلی کے چار ارکان ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 3ارکان جبکہ پنجاب اسمبلی کے دو ارکان شامل ہیں ، معطل ارکان اسمبلی سینیٹ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔

رکنیت بحال

مزید : صفحہ آخر