مسلم لیگ (ن ) ،پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی

مسلم لیگ (ن ) ،پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی کے با عث 19 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کیلئے راجہ ظفرالحق کواختیار تفویض کر دیا جس کے تحت نواز شریف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کر ا ئے گئے مختار نامہ کے مطابق پارٹی کی طرف سے راجہ ظفرالحق جواب جمع کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاء پیش نہ ہو سکے ، وکلاء کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔
فارن فنڈنگ کیس

مزید :

صفحہ آخر -