بے نظیر قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بے نظیر قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

راولپنڈی(آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس شاہد عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ سابق وزیر اعظم بے نظیر قتل کیس میں ملزمان، استغاثہ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دائرالگ الگ اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے پیر کے روز سماعت کے موقع پرپیپلز پارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں حاضرنہ ہوئے جس پرسماعت ملتوی کی گئی تاہم اس موقع پر مقدمہ سے بری ہونے کے بعد نظر بند ہونے والے ملزمان رفاقت،حسنین گل،عبدالرشید،اعتزاز شاہ کی جانب سے نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے وکالت نامے داخل کرا دیئے ۔

بے نظیر قتل کیس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...