مذہب عیسائیت کی توہین ،لبنانی جج کا 3مسلم نوجوانوں کو ’’ سورہ آل عمران ‘‘ حفظ کرنے کا حکم

مذہب عیسائیت کی توہین ،لبنانی جج کا 3مسلم نوجوانوں کو ’’ سورہ آل عمران ‘‘ ...

بیروت(آن لائن) شمالی لبنان کی عیسائی جج خاتون نے عیسائی مذہب کی توہین کے الزام میں زیر حراست 3 مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے ’’ سورہ آل عمران‘‘ حفظ کرنے کا حکم دے دیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کی ایک مقامی عدالت میں مذہب عیسائی کی توہین کرنے والے نوجوانوں سے متعلق سماعت ہوئی،دوران سماعت فاضل جج نے مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کی بجائے قرآن پاک کی سورہ (آل عمران) حفظ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا،عیسائی جج کے اس فیصلے کے بعد 3مسلم نوجوانوں کی شکلیں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔ مسلم نوجوان خاتون عیسائی جج کے سامنے قرآن کریم ہاتھوں میں لئے کھڑے تھے۔ہر ایک سورہ آل عمران کی تلاوت کر رہا تھا۔ جج خاتون ان کی رہائی کا حکم دینے سے قبل یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتی تھیں کہ یہ نوجوان سچ مچ’’ سورہ آل عمران‘‘ حفظ کر بھی سکیں گے یا نہیں؟

توہین

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...