فنگرپرنٹ لازمی قرار دے کر اذیت ناک عذاب میں ڈال دیا گیا،حج آرگنائزر

فنگرپرنٹ لازمی قرار دے کر اذیت ناک عذاب میں ڈال دیا گیا،حج آرگنائزر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان میں عمرہ زائرین اور ٹریول انڈسٹری پر شب خون مارتے ہوئے ان کو اعتماد نامی ادارہ جس کا (ڈائریکٹر ایک انڈین ہے)کے ذریعے فنگرپرنٹ لازمی قرار دے کر اذیت ناک عذاب میں ڈال دیا ہے جو کہ ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ عوام اور ملک پاکستان پر معاشی بوجھ بھی ہے۔ دور دراز علاقوں سے مردوں، عورتوں، بچوں کو کئی کئی دنوں فنگرپرنٹ کیلئے بڑے شہروں میں پہنچ کر کئی دنوں انتظار اور قطاروں میں لگ کر ذلیل ہونا پڑتا ہے، من مانی فیس جو کہ 500 روپے سے شروع ہو کر 1000 روپے تک پہنچ چکی ہے اور تاخیر کی صورت میں 5000 روپے جرمانہ، یہ ہمارا سرمایہ ملک سے باہر جائے گا، اعتماد ادارہ کی رسید کے مطابق فنگر پرنٹ کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا ذمہ دار ادارہ نہیں، اس نظام کو سب ممالک نے رد کر دیا ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ جو امتیازی سلوک ہے، ادارہ اعتماد نے اپنے پیکیج بیچنا شروع کر دیئے ہیں اور پاکستان میں ٹریول ٹریڈ سے منسلک لاکھوں لوگوں کے معاشی قتل عام کے لئے کمر باندھ لی ہے۔ ہماری مودبانہ التجا ہے کہ فنگرپرنٹ اگر ضروری ہیں تو قومی ادارہ (نادرا) کے ذریعے کروایا جائے۔ عوام کی سہولت کے لئے جن ٹریول ایجنٹ جن کے پاس لائسنس ہے ان کو فنگر پرنٹ کی سہولت مہیا کی جائے بصورت دیگر ہم ملکی سطح پر ہڑتال اور دیگر پرامن اقدامات پر سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -