پاک سعودی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز اختتام پذیر

پاک سعودی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) سعودی عرب میں جاری پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز اختتام پذیر ہو گیا ،ہاربر فیز متعدد آپریشنل سرگرمیوں اور مشترکہ مشقوں پر مشتمل تھا اس کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے سی فیز کے دوران ہونے والی مشترکہ آپریشنز کی پلاننگ بھی کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحری افواج کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹرنے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔، سعودی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کے مقاصد میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا، بحری قذاقی کی روک تھام، اینٹی ائیر ،اینٹی سرفیس ،مائن وارفئیر اور فضائی آپریشنز کی مشقیں شامل ہیں ۔ سعودی بحری افواج کے مابین منعقد کی جانے والی مشقیں بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر دور رس نتائج مرتب کریں گی۔
پاک سعودی

مزید :

صفحہ آخر -