سندر ، ڈولفن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

سندر ، ڈولفن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

لاہور(خبرنگار) سندر کے علاقے میں رات گئے ڈولفن پولیس کیساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ جلیانی پلی کے قریب ڈولفن فورس کے اہلکار گزشتہ رات گشت کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ نوجوانوں کو دیکھ کر روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے زندہ گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کے خلاف ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ۔

پولیس مقابلہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...