حیدر آباد ، ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم ، 7خواتین سمیت 10مسافر جاں بحق

حیدر آباد ، ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم ، 7خواتین سمیت 10مسافر جاں بحق

حیدر آباد (آئی این پی) حیدر آباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک حادثے میں 7خواتین سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے‘ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ سڑک کی مرمت کے کاموں کے باعث پیش آیا‘ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پیر کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں سات خواتین سمیت 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ روڈ کی مرمت کے باعث پیش آیا پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردیں۔

ٹرک حادثہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...